Go to Top

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ممکنہ طوفان کے باعث صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی۔

 

سمندری طوفان بپھرجوے کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس نے وفاقی حکومت کی واضع ہدایات کے تحت تمام صنعتوں کو بشمول انکے کیپٹو پاور، فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔

گیس کی فراہمی آج بدھ کی صبح 7 بجے سے بند کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوئی گیس نے تمام صنعتی اور سی این جی ایسوسیشنز کو گذشتہ رات بذریعہ ای میل گیس کی بندش کے نوٹسز ارسال کر دیے تھے۔

حکومتی احکام کے تحت اس سمندری طوفان کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ گیس پاور سیکٹر کو دی جائے گی تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس، کے-الیکٹرک کو اسکی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی زمینی گیس اور آر ایل این جی دونوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

شکریہ،

سلمان احمد صدیقی

ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز

ترجمان، سوئی سدرن گیس کمپنی

 

مزید معلومات کیلیے:

ہدی’ قریشی

مینیجر، میڈیا ریلیشنز

                          0320-686-8848

سید صدف عباس

ڈپٹی منیجر، میڈیا ریلیشنز

                          0323-821-2971