Go to Top

بنیادی اقدار

Integrity

سالمیت

کمپنی کے مفادات کو سب پر مقدم رکھیں۔ کاروبار کے اخلاقی ماحول پر عمل کریںاور اسے فروغ دیں۔

اگر رویوں یا صورتحال میں میں اختلاف ہو تو موئثر اقدامات کریں۔ ایماندار بنیں اور اپنی آمدنی کے مطابق زندگی گزاریں۔

 

Excellence شاندار
ایس ایس جی سی کے مقاصد کے حصول میں مثبت طریقے سے حصہ لیں۔ مسلسل بہتری کے لئے کوشش جاری رکھیں۔ صارفین کی ضروریات کے لئے موئثر طریقے سے جواب دیں بر وقت اور درست فیصلے کریں۔
Teamwork ٹیم ورک
تما م کام کرنے والے شعبوں میں بہترین تعلقات بنائیں۔ تمام قسم کے لوگوں کے ساتھ اچھے طریقے سے مل جل کر کام کریں۔ اور دوسروں کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام سٹیک ہولڈرزسے رہنمائی حاصل کریں، اپنے خیالات ان کو بتائیںاور بہترین اقدامات کریں۔ کمپنی کے مقاصد کے حصول میں مدد کریں۔ لوگوں کے مختلف ہنر اور انداز کو استعمال کرتے ہوئے موثر انداز میں حصہ لیں۔ کام کے مثبت تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیری حل تلاش کریں۔ لچک کا مظاہرہ کریں۔
Transparency شفافیت
پالیسیوں اور طریقہ کار کو اختیار کرتے وقت مستقل مزاجی اور کھلے دل کا مظاہرہ کریں۔ کاموں اور طریقہ کار کے تمام پہلوﺅں کے لئے قواعد و ضوابط کی پیروی کریں۔
Creativity تخلیق
نئے خیالات کا اظہار کریں۔ جدت پسندی کی حوصلہ افزائی کریں۔ بہترین طریقہ کار کو فروغ دیں۔ خیالات کو عملی صورت میں ڈھالیں۔
Responsibility to Stakeholders سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری
تبدیل ہوتے ہوئے ماحول کا سامنا کریں جو ہمارے کاروبار کو متاثر کرتا ہے جیسا کہ مارکیٹ، حریف کمپنیاں، ٹیکنالوجی، صارفین، سپلائرز، ملازمین اور ریگولیٹرز۔ ساتھیوں اور ٹیم ممبران کی مدد کے لئے مناسب حل تجویز کریں تاکہ ان کی مہارت اور کاکردگی میں بہتری پیدا ہو۔ ذرائع کے بہترین استعمال کو یقینی بنائیں۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے طویل مدتی اور مختصر مدتی ترجیحا ت میں توازن پیدا کریں۔ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اپڈیٹڈ: ٦ جون ۲۰۱۷