ڈاکٹر شمشإد اختر
چیئرپرسن
ڈاکٹر شمشاد اخترمعروف ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں ڈیولپمنٹ کے کاموں
کا 37سالہ وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ 2006سے 2009تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں گورنر کے عہدے پرفائز رہیں
اور اکنامک اینڈ سوشل کمیشن آف ایشیا اینڈ پیسفک (UNESCAP) کے انڈر سیکرٹری جنرل، اکنامکس اور فنانس کی
سینئراسپیشل ایڈوائزر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یواین، یو این سیکرٹری جنرل کی G20 Sherpa اور ورلڈ بینک میں
وائس پریزیڈنٹ، مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ امریکہ (MENA)کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ایشین ڈیولپمنٹ
بینک کے صدر کی سینئر اسپیشل ایڈوائزر بھی رہ چکی ہیں۔ 2018میں ڈاکٹر شمشاد اخترنے وفاقی وزیربرائے
فنانس، ریوینیو، اکنامک افیئرز، اسٹیسٹکس ڈویژن، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کیئر
ٹیکنگ گورنمنٹ میں انڈسٹری اور کامرس کے شعبہ جات میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
ڈاکٹر اختر نے مختلف سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں کو ڈیولپمنٹ، گورننس،
غربت، نجکاری اور مختلف شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے بارے میں مشورے بھی فراہم کئے ہیں۔ اسٹیٹ
بینک آف پاکستان میں گورنر کے طور پر تعیناتی کے دوران میں آپ کو2006میں ایمرجنگ مارکیٹس گروپ کی جانب
سے اور 2007میں بینکرز ٹرسٹ کی جانب سے ایشیا کی بہترین سینٹرل بینک گورنر کےلئے نامزد کیا گیا۔ آپ
2008میں ایشین وال اسٹریٹ جرنل کی ٹاپ ٹین ویمن بزنس لیڈرز کی فہرست میں شامل تھیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر
ایک غیر منافع بخش کمپنی کارانداز کی چیئرپرسن بھی ہیں جوبنا بینک کھاتے کے افراد اور بنا معاون اداروں
کو، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کومعاشی ترقی اور ملازمتوں کی فراہمی کے ذریعہ مالیاتی امداد پر
بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ آپ ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس کی پوسٹ ڈوکٹورل فیلو اور یو ایس فل
برائٹ اسکالر بھی رہی ہیں۔ آپ انتہائی قابل ڈاکٹر ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف پیسلے یو کے سے اکنامکس میں
پی ایچ ڈی اور، یونیورسٹی آف سیسکس، یو کے سے ڈیولپمنٹ آف اکنامکس میں ڈگری کے ساتھ ماسٹر آف آرٹس اور
یونیورسٹی آف اسلام آباد سے ایم ایس سی (اکنامکس) جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب سے بیچلر آف آرٹس (اکنامکس)
کی سند حاصل کی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کمیٹیز کی رکن کے طور پر ڈاکٹر شمشاد اختر
بورڈ اسپیشل کمیٹی برائے یو ایف جی، بورڈ نومینیشن کمیٹی اور بورڈ ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کی
چیئر پرسن بھی ہیں۔
|